امریکہ نے یوکرین کو مطلوبہ سازو سامان کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ امریکہ اسرائیل کو بھی ایک ارب ڈالر کے نئے ہتھیار فروخت کرے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق، پیکج میں میزائل دفاعی نظام اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔
ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کرنے والے اور عالمی مجرم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
غزہ جنگ بندی اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بات چیت کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف امریکی یہودیوں نے مظاہرہ کیا، قاتل نیتن یاہو کے نعرے لگائے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔