پیٹرولیم جیلی کے فوائد اور استعمالات کا جَائزہ


سردی میں اسکِن کو سافٹ رکھنے اور خشکی سے بچانے کے لیے پیٹرولیم جیلی ہم سب لگاتے ہیں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پیٹرولیم جیلی صرف ایک اسکِن پروڈکٹ ہے، تو بالکل نہیں، کیونکہ یہ ایک اچھا کلیننگ پروڈکٹ بھی ہے جس کے کچھ فائدے اور نقصان بھی ہیں۔ جلد پر کسی بھی قسم کا کوئی زخم یا انفیکشن ہو جائے، تو بھول کر بھی اُس پر پیٹرولیم جیلی نہ لگائیں، کیونکہ اس میں موجود سائیکلیک چین کے اینزائمز زخموں کو نم رکھتے ہیں اور انہیں جلدی بھرنے نہیں دیتے۔ ویسلین میں موجود ہائیڈروکاربن آئل جہاں فائدے مند ہے، وہیں یہ نقصان دہ بھی ہے، کیونکہ یہ جلد میں جذب نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے جلد کی آؤٹر لیئر پر موجود اسکِن سیلز ڈیڈ ہو جاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹرولیم جیلی کے زیادہ استعمال سے خواتین کے ہارمونز ایسٹروجن عدم توازن کا شکار ہو جاتے ہیں؟ لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے، اس کو بالکل مناسب استعمال کریں اور مناسب فائدے اٹھائیں۔ اب سردی میں اسکِن کو سافٹ بھی بنائیں اور پیٹرولیم جیلی سے بتائے گئے فائدے بھی اٹھائیں۔ پیٹرولیم جیلی سے خشک جلد تو سافٹ ہو جاتی ہے، لیکن آپ کے گھر کی گندی دیواریں، ڈرٹی کیبنٹس اور چولہا بھی آسانی سے صاف ہو سکتا ہے۔ 

مگر کیسے؟  

درحقیقت، پیٹرولیم جیلی میں موجود ہائیڈروکاربن آئل صفائی میں بہت کام آتا ہے۔ بس ذرا سی پیٹرولیم جیلی کو ٹوتھ پیسٹ اور لیموں کے رس میں اچھی طرح مکس کرکے پیسٹ بنا لیں اور گندی سے گندی چیزوں کو صاف کریں، وہ چمک کر روشن ہو جائیں گی۔

نیل پینٹ ریمووول

اگر آپ کو نیل پینٹ ہٹانا ہے اور نیل ریموور موجود نہیں ہے، تو کوئی مسئلہ نہیں۔ نیل پینٹ ہٹانے کے لیے بھی پیٹرولیم جیلی بہت مفید ہے۔ بس ذرا سا لیموں کا رس اور ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ پیٹرولیم جیلی کو مکس کریں اور نیلز پر لگا کر رگڑ لیں۔ پرابلم بالکل سولف۔

داغ صاف کرنا  

کپڑوں پر کوئی چیز گر جائے یا داغ دھبے پڑ جائیں، تو اس پر بھی پیٹرولیم جیلی کا یہ پیسٹ لگا کر انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح رگڑ لیں۔

لاک مینٹیننس 

گھر کے دروازوں کے لاک اگر پھنس جائے یا کھولنے میں مشکل ہو، تو ان کی چابیاں پر بھی پیٹرولیم جیلی لگائیں اور پھر لاک کھولنے کی کوشش کریں۔ تھوڑی ہی دیر میں یہ آسانی سے کھل جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی