ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.26% کی کمی ہوئی ہے۔ جو رپورٹ جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق جو ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح ہے، وہ 3.97% ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسلسل پانچویں ہفتے جو چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ ہفتے چینی 1.31 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ہے۔ جو یہ ہفتہ گزرا ہے، اس میں 18 ضروری ایسی چیزیں ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگر ہم بات کریں چکن کی، تو چکن 42.7 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، پیاز 6.37 پیسے، جبکہ دال مونگ کی قیمت میں 4.17 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے کیلے مہنگے ہوئے، اس کے ساتھ گھی کا جو 2.5 کلو کا ٹن ہے وہ ₹7.73 پیسے مہنگا ہوا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک ہفتے میں 10 یا ایسی چیزیں ہیں جن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جن میں ٹماٹر ہے وہ 34.12 پیسے فی کلو سستے ہوئے، آلو 6.32 پیسے، جبکہ دال چنا کی قیمت میں 1.27 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈے، لہسن، آٹا اور دال ماش بھی سستی ہوئی، جبکہ 23 چیزیں ایسی ہیں جن کی قیمتوں میں حالیہ ہفتے سے استحکام رہا ہے۔