مسلم لیگ نون کے رہنماء حنیف عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام بند ہے۔ ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے درندگی کا مؤثر جواب دیا، محمود خان دراصل درندگی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے، محمود خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرف کی وزیرِاعظم بننے کی پیشکش کو شہباز شریف نے ٹھکرایا تھا۔ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید، بندی اور برداشت کی ہیں۔ محمود خان منافقت کی سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء حنیف عباسی نے بیان دیا ہے۔