کرم کے لیے قافلے آج پولیس اور ایف سی کی سیکورٹی میں روانہ ہوں گے



 کرم کے لیے آج صبح سے پہلا قافلہ روانہ ہوگا۔ قافلے میں درجنوں مال بردار گاڑیاں شامل ہوں گی۔ قافلہ پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں جائے گا۔ ابتدائی طور پر مسافر گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ مشیر اطلاعات کے پی بارسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ آج ٹل سے پہلا قافلہ کرم کے لیے روانہ ہوگا، جس میں درجنوں مال بردار گاڑیاں شامل ہوں گی۔

 ابتدائی طور پر مسافر گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق مال بردار گاڑیاں، گندم، اجناس، ادویات اور دیگر سامان کرم پہنچائیں گی۔ قافلہ پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم میں اسلحہ جمع کرنے کے لیے فریقین پندرہ دنوں میں مضبوط لائحہ عمل دیں گے۔ کرم میں اسلحہ کی آزاد نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

 اسلحہ خریدنے کے لیے کرم میں چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ معاہدے کے مطابق، کرم میں فریقین کے ہر قسم کے بنکروں کی تعمیر پر بھی پابندی ہوگی۔ کرم میں پہلے سے موجود بنکروں کو ایک ماہ میں ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنکروں کی مسماری کے بعد لشکر کشی کرنے والے فریقین کو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی