حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ قومی اسمبلی کے آئینی کمرے میں بند کمرہ اجلاس ہوگا، جو سہ پہر 3:30 بجے ہوگا۔
اس اجلاس میں وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت تحریکِ انصاف کے 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی شرکت کرے گی۔ اجلاس میں تحریکِ انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ کل پیش کرے گی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی تحریری کاپی مانگ رکھی ہے، جس پر تحریکِ انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کاپی ارکان کے سامنے پیش کریں گے۔
اجلاس میں تحریکِ انصاف بنی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کا معاملہ اٹھائے گی، جبکہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا مطالبہ بھی چارٹر آف ڈیمانڈز میں شامل ہو سکتا ہے۔ حکومت چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں اپنا لائحہ عمل دے گی۔ اجلاس کے بعد حکومت اور اپوزیشن کمیٹی کے ترجمان میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔