حکومت کا دسمبر میں مہنگائی میں نمایاں کمی کا دعویٰ۔ گذشتہ ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 4.1٪ کی سطح پر آ گئی۔ جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 7.22٪ ریکارڈ کی گئی ہے۔
حکومت کا یہ تخمینہ تھا کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4 سے 5٪ رہے گی، لیکن حکومت کا اندازہ درست ثابت ہوا ہے اور 4.1٪ مہنگائی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے، جو 6 سال 8 ماہ یعنی 80 ماہ کی مجموعی طور پر کم ترین سطح ہے۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مہنگائی میں معمولی سا اضافہ ہوا، لیکن شہری علاقوں میں 4.4٪، دیہی علاقوں میں مہنگائی اور بھی کم 3.6٪ ریکارڈ کی گئی ہے۔
جولائی سے دسمبر تک مہنگائی کی اوسط شرح 7.22٪ ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر 2024 میں یہ 4.9٪ تھی اور پچھلے سال دسمبر میں 29٪ سے زیادہ تھی۔ اس کی بڑی وجہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہے۔ بالخصوص پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں منفی 1.6٪ کمی آئی۔ دسمبر میں چکن 13٪ سے زیادہ سستا ہوا۔ دال چنا، پیاز، اس کے علاوہ ٹماٹر، مصالحے، بیسن کے جو دام ہیں، وہ گر گئے۔ سبزیاں بھی سستی ہوئیں۔ ساتھ ہی، گندم کا آٹا بھی البتہ ان چیزوں میں مہنگا ہوا، جن میں آلو، تاجر پھل، گھی، ککنگ آئل، چینی وغیرہ شامل ہیں۔