2023 میں غیر ملکی تحائف کی رپورٹ امریکی رہنماؤں کو پیش کیے گئے قیمتی تحائف


 دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سربراہان اور عہدے داروں نے 2023 میں امریکی صدر جو بائیڈن، خاتون اول جِل بائیڈن اور امریکی خفیہ اہلکاروں کو لاکھوں ڈالرز کے تحائف پیش کیے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2023 کی غیر ملکی تحفوں کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق 2023 کا سب سے مہنگا تحفہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی خاتون اول کو 7.5 قیراط کا 20,000 ڈالر مالیت کا ہیرا تحفے میں پیش کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کو اکتوبر 2022 میں 525 ڈالر مالیت کا قالین تحفے میں دیا۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے جنوری 2023 میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیمان کو چاندی اور لکڑی کے مجسمے پیش کیے۔

 امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی حکومت کے سینئر ڈائریکٹر ایلن لو بیکار کو فروری 2023 میں 600 ڈالر مالیت کا قالین بطور تحفہ پیش کیا۔ امریکی قوانین کے مطابق، اہم یا تاریخی تحائف نیشنل آرکائیوز یا جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن منتقل کر دیے جاتے ہیں، جبکہ مفادات کے تصادم سے بچنے کے لیے انتہائی مہنگے تحائف فوراً جایا کر دیے جاتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی