پاکستان بزنس فورم کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ


پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے ایف بی آر کی تنظیمِ نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایک صاف ستھرا نیا اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرائے۔ نئے ٹیکس قوانین کی پاسداری سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنی ہوگی۔ نان فائلر کیٹیگری بھی حکومت کی اپنی بنائی ہوئی کیٹیگری ہے۔

                                               :نائب صدر احمد جاوید نے کہا

نائب صدر احمد جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان بزنس فورم حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنے کا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے۔ ٹیکس فائلز میں اضافے نہ ہونے کی وجہ پیچیدہ ٹیکس فائلنگ سسٹم ہے۔ پانچ سالہ اُڑان پاکستان پروگرام میں ٹیکس اصلاحات اور روپے کی مضبوطی بھی شامل ہونی چاہیے۔ ٹیکس حکام کو متبادل قوانین کی تطبیق کے لیے وسیع اختیارات دینے سے عوام میں مزید بے چینی پیدا ہوگی۔


ہمیں نئے متبادل ٹیکس بل کو آئین پاکستان کے تناظر میں بھی دیکھنا ہوگا۔ چارٹر آف اکانومی سمیت چار پانچ چیزوں پر سب اکٹھے ہو جائیں تو معیشتی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی۔ ملک کی جی ڈی پی 8 فیصد پر تب ہی جائے گی جب زرعی حصّہ 5 فیصد ہو۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی